پاک فوج کی بڑی کامیابی: افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ تباہ کردیا، ویڈیو سامنے آگئی
پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال افغان جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پاک فوج کی بڑی اوراہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ سپن بولدک سیکٹر میں اس کیمپ کو تباہ کردیا گیا یہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں افغان طالبان کے سب سے اہم عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کو تباہ کردیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔
کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللّٰہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی ہے۔
دوسری جانب افغان چوکیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیے گئے، جس کی ویڈیو سامنے آگئی جب کہ پاک فوج کے جوانوں کا کہنا ہے افغان طالبان کا غرور خاک میں ملادیا۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔