Aaj News

وزیراعظم شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو

عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف کی محسن نقوی سے گفتگو
شائع 12 اکتوبر 2025 09:35pm

وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی جب کہ سابق وزیراعظم نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر رہنمائی کی اور دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔

اتوار کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جب کہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے آنے والے دورہ مصر کے حوالے سے بھی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو بریفنگ دی۔

AAJ News Whatsapp

ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت ہوئی اور افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Afghanistan Border

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan and Afghanistan

Pak Afghan Clash

pak afghan border tension

pakistan strikes on afghanistan