پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا
ہفتے کی رات شروع ہونے والی پاک افغان کشیدگی کے دوران بھارت اپنے روایتی پروپیگنڈے سے باز نہ آیا۔ افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر جارحیت شروع ہوتے ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا مشین نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کا جنگی طیارہ مار گرایا۔ تاہم، ہمیشہ کی طرح بھارت کے اس جھوٹ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی، جس میں رات کے اندھیرے میں زمین سے شعلے اٹھتے دکھائی دیے۔
پاک فوج نے 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا، خوارج کا مرکز بھی تباہ، درجنوں طالبان سپاہی اور خارجی ہلاک
اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا افغانستان کی فورسز نے پاکستان کا لڑاکا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

آج نیوز نے جب ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو اس حوالے سے نہ تو افغانستان اور نہ ہی بھارت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان یا دعویٰ سامنے آیا۔
جس کے بعد ویڈیو کو ریورس امیجنگ کے زریعے اینالائز کیا گیا، تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو جولائی 2022 کی ہے اور وہ بھی بھارتی طیارے کی تباہی کی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کی شروعات کیسے ہوئی؟
اس حوالے سے متعدد خبریں بھارتی میڈیا پر شئیر ہوئی تھیں، جن کے اسکرین شاٹس ساتھ میں شئیر کیے جا رہے ہیں۔




ویڈیو میں دکھایا گیا تباہ شدہ طیارہ دراصل بھارت کا مگ-21 ٹو سیٹر فائٹر جیٹ ہے جو 28 جولائی 2022 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بارمیر میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹس بھی مارے گئے تھے۔
اس طرح بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کا یہ دعویٰ کہ افغان فورسز نے پاکستان کا طیارہ مار گرایا، بالکل غلط ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔