Aaj News

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات: گنڈا پور کے مطالبے پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا استعفیٰ دینے سے انکار

مجھے عمران خان نے اسپیکر بنایا ہے آپ نے نہیں، میں ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑوں گا، بابر سلیم سواتی
شائع 06 اکتوبر 2025 09:30pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر انہوں نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلی ہاؤس بلا کر استعفیٰ دینے کا کہا لیکن اسپیکر نے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اسپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے اس لیے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے اور اس کے لیے وہ خود عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے بھی بابر سلیم سواتی پر سینٹر اعظم خان سواتی جو کہ سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں اور ان کا شمار نہ صرف پارٹی کے سینئر رہنماؤں بلکہ عمران خان کے چند خاص لوگوں میں بھی ہوتا ہے، انہوں نے الزامات لگائے تھے اور ان الزامات کے جواب نے بابر سلیم سواتی نے خود وزیر اعلی سمیت کئی اداروں کو خطوط لکھیں تھے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے، جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اس معاملے کو ختم کردیا۔

AAJ News Whatsapp

بابر سلیم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی کے وفد کو لے کر بیرون ملک سرکاری دورے پر جارہے تھے لیکن ان حالات کے پیش نظر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے جب پارٹی کے اندر اور پارٹی سے باہر اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تو دوستوں نے مشورہ دیا آپ کے غیر موجودگی میں آپ کے خلاف سازش ہو سکتی ہے اس وجہ سے بیرون ملک کا دورہ منسوخ کر لیں تو انہوں نے اپنا دورہ بھی منسوخ کر لیا اور وفد کے دیگر افراد اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں جس میں اسمبلی اہلکار اور اراکین اسمبلی شامل ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کا اسمبلی کے اندر اچھا خاصہ مضبوط گروپ ہے، اسپیکر کے ساتھ اپوزیشن کا تعلق بھی مضبوط ہے، اگر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی نوبت آتی ہے تو اسپیکر پر اعتماد کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوگی اور عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی کیوں کہ جتنے بھی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے ہماری بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے ساتھ ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ صرف وہ اراکین اسمبلی ہیں جو وزیر مشیر یا پھر معاون خصوصی ہیں۔

خیبر پختونخوا

KPK

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek e Insaf

KPK Government

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

babar saleem swati

Speaker of KPK Assembly