Aaj News

ایشیا کپ میں ابرار اور ہاسارنگا کے جشن کے چرچے، ایک دوسرے کے انداز میں سیلیبریشن

کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا
شائع 23 ستمبر 2025 11:21pm

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد اور سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا کے جشن کے چرچے ہونے لگے، ابرار نے ہاسارنگا کو چلتا کیا تو انہی کے انداز میں سیلیبریشن کی اور پھر ہاسارنگ کی باری آئی، کیچ پکڑنے اور وکٹ لینے کے بعد ابرار کا اندار کاپی کیا جب کہ کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائم آف انڈیا کے مطابق ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو محض 133 رنز پر روک دیا۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں گرین شرٹس کے فاسٹ بولرز نے حریف بیٹرز کو سنبھلنے نہ دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کر کے ابتدا ہی میں سری لنکا پر دباؤ ڈال دیا۔

سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ اسالانکا نے 20 اور چمیکا کرونارتنے نے ناٹ آؤٹ 17 رنز جوڑے تاہم ابتدائی نقصان نے ٹیم کی پیش رفت کو شدید متاثر کیا اور پوری ٹیم اوسط سے کم ہدف تک محدود رہی۔

AAJ News Whatsapp

حارث رؤف اور حسین طلعت نے دو دو شکار کیے جب کہ ابرار احمد نے نہ صرف نپی تلی بولنگ کی بلکہ ونیندو ہسارنگا کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔

دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ابرار نے ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے مشہور انداز میں جشن منایا۔ یہ منظر فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کے دوران سری لنکن اسپنر وانندو ہاسارنگا کی باری آئی، کیچ پکڑنے اور وکٹ لینے کے بعد ابرار احمد کا انداز کاپی کیا، جس پر کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی بولنگ نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔ اب دونوں ٹیموں کی نظریں ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں۔

پاکستان

Sri Lanka

pakistan vs sri lanka

asia cup t20

abrar ahmed

asia cup super four

asia cup 2025

wanindu hasaranga