بابراعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ وضاحت آگئی
سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابراعظم کی دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابراعظم سے متعلق وضاحت دے دی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے کہا کہ بابراعظم دبئی نہیں، لاہور کے گالف کورس میں موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابراعظم کی دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
babar azam
Pakistan Cricket Team
Baber Azam
asia cup t20
azhar mehmood
asia cup 2025
India Pakistan Asia Cup 2025
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔