Aaj News

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

حالیہ دھمکی نے خطے میں تناؤ کو ایک مرتبہ پھر ہوا دے دی ہے
شائع 28 جولائ 2025 12:42pm

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے، جہاں اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

کاتز نے یہ بیان اتوار کے روز رامون ایئر فورس بیس کے دورے کے دوران دیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی فضائیہ کی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے واضح طور پر کہا، ’اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دینا بند نہ کیں، تو ہماری فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی، اور اس بار حملے کا نشانہ صرف ایرانی تنصیبات نہیں بلکہ خامنہ ای خود ہوں گے۔‘

نہیں چاہتے ایران کے پاس ایٹم بم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ دھمکی ایران کے ساتھ 12 دن تک شدید جھڑپیں جاری رہنے کے پس منظر میں دی گئی ہے، جو 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی اور جوہری مراکز پر حملے سے شروع ہوئیں۔

جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے، جب کہ امریکہ نے بھی مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایران کے جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور بھی مارے گئے

یہ کشیدہ صورتِ حال بالآخر 24 جون کو فوری جنگ بندی معاہدے پر منتج ہوئی تھی، لیکن حالیہ دھمکی نے خطے میں تناؤ کو ایک مرتبہ پھر ہوا دے دی ہے۔

Israel

Iran

Ayatollah Ali Khamenei

Iran Israel War

Israeli Defence Minister Katz