Aaj News

بنوں میں تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے حملہ ناکام بنادیا

کواڈ کاپٹر کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، ڈی آئی جی بنوں سجاد خان
شائع 27 جولائ 2025 10:31pm

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے حملہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حملہ ناکام بنادیا۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق کواڈ کاپٹر کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، دہشت گرد بنوں کے مضافاتی علاقوں غوڑا بکا خیل اور میریان نورڈ میں موجود ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پولیس اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی آئی جی بنوں کے مطابق پولیس جدید اسلحہ، ترمل اسلحہ، ڈورنز، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہے، مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ مل کر چغہ پارٹیاں بھی بنا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Bannu

terrorists attack

Terrorists quadcopter attack