Aaj News

حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حق میں "زندہ باد" کے نعرے لگائے
شائع 26 جولائ 2025 11:37pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فی خاندان 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں سیلاب متاثرین کو فی خاندان 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اس امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر جلد ہی متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ان کی بحالی اور مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اعلان کے بعد متاثرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے حق میں ”زندہ باد“ کے نعرے لگائے اور امدادی پیکج پر شکریہ ادا کیا۔

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Aurangzeb

hafizabad

Maryam Nawaz Sharif

Punjab rain

CM Punjab Maryam Nawaz

flood disaster

CM PUNJAB FOR FLOOD