Aaj News

”اس بار کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟“ صحافی کے سوال پر علی امین گنڈا پور برہم

لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا
شائع 13 جولائ 2025 04:47pm

لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال ”اس بار کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟“ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

صحافی نے سوا کیا کہ اس بار تحریک میں کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟ جس پر علی امین گنڈاپور نے برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ میں نے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، میرے اوپر عوام کو پورا اعتماد ہے اور رہے گا۔

lahore

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur