Aaj News

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک اور 4 منزلہ عمارت گرنے لگی

عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2025 08:59pm
Another Building Collapses in Lyari Area of Karachi - Pakistan News

کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک اور عمارت مخدوش ہو کر گرنے لگی۔ عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے۔ مکینوں نے اپنے اپنے فلیٹس خالی کردیے، عمارت پراٹھے والی بلڈنگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع ایک اور رہائشی عمارت خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دی گئی ہے۔ گراؤنڈ پلس تھری اس عمارت میں بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں، زینہ گر چکا ہے اور پلرز اپنی جگہ سے ہٹ چکے ہیں۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر مکینوں نے عمارت خالی کر دی ہے۔

چند روز قبل زمین بوس ہونے والی عمارت کے چند میٹر کے فاصلے پر رزاق سینٹر پراٹھے والی بلڈنگ کے نام سے عمارت جانی جاتی ہے۔

عمارت تقریباً 60 سے 65 سال پرانی ہے، جس میں 8 پورشنز بنائے گئے تھے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے کبھی مناسب مرمتی کام نہیں کرایا، جس کے باعث اب وہ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں اور اپنا سامان لے کر جا چکے ہیں۔

عمارت گراؤنڈ پلس تھری بنی ہوئی ہے، عمارت میں آٹھ پورشن بنائے گئے ہیں، اندر زینا گرنے سے پلرز نے اپنی جگہ چھوڑ دی جس کے باعث عمارت کی دیواروں میں دراڑیں آ گئیں۔

اس خطرناک صورتحال کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کا عملہ تاحال عمارت کا معائنہ کرنے نہیں پہنچا، جب کہ پولیس نے عمارت کے اطراف سیکیورٹی کے لیے نفری تعینات کر دی ہے۔

لیاری سے منتخب ایم پی اے ثانیہ ناز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ رہائشیوں کو فوری طور پر متبادل رہائش فراہم کی جائے، تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Lyari Building Collapsed

Layari incident