Aaj News

وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو ایف سی کی سیکیورٹی مل گئی

سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ ڈی آئی خان میں ان کو ایف سی ون سیکیورٹی دی گئی
شائع 02 جولائ 2025 05:14pm

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی سیکیورٹی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کردی گئی، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ ڈی آئی خان میں ان کو ایف سی ون سیکیورٹی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی کی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کی گئی، یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے تھے۔

JUI

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

jamiat ulema e islam

fc security