Aaj News

امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خرید رہا ہے، چینی صدر ڈیل کی منظوری دیں گے، ٹرمپ

خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے، ٹرمپ
شائع 30 جون 2025 08:48am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدارموجود ہے، امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جو ڈیل تیار کررہے ہیں اس میں چین کی منظوری درکار ہوگی، یہ پیش گوئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ منظوری دے دیں گے۔ 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے کی کوشش کی۔ ایرانی عوام ظالم رجیم سے نجات کیلئے لڑرہے ہیں۔ خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مشروط اشارہ دے دیا

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا تھا، آبدوزوں سے30 راکٹ فائر کئے گئے جو ٹارگٹ پر لگے۔

صدر ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو،ان کا آخری اقدام ہوگا، ایران پرامن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹادیں گے۔

ایران کا اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد پر شک و شبہات کا اظہار

وہیں ٹیرف سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کے مقابلے ٹیرف سے ہی کر رہے ہیں، ٹیرف کے مقابلے میں کچھ نہ کریں تو ہماری صورتحال خطرناک ہوگی۔ ہم کچھ نہ کریں تو امریکا معصوم بھیڑ کی طرح ہوجائے گا۔

ایلون مسک کی ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ پر پھر تنقید، تباہ کن قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت معیشت کیلئےبڑےاقدامات اٹھارہی ہے، امریکا کی دنیا میں عزت بحال ہوئی ہے، سب قدر کررہے ہیں۔

china

Iran

TikTok

TARIFF

Iranian Nuclear Sites

President Donald Trump