عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کی منظوری دیدی
رقم بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی کی فراہمی کے لیے خرچ ہوگی
عالمی بینک نے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالرکی منظوری دے دی، رقم بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اورپانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالرخرچ ہونگے ۔
بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالرکی رقم خرچ ہوگی،پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔
عالمی بینک کے مطابق دونوں منصوبے پاکستان کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت مکمل ہونگے ۔۔
World Bank
پاکستان
بلوچستان
تعلیم
water project
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔