Aaj News

پاکستان اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا
شائع 25 جون 2025 01:30pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل قومی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم سخت مقابلے کے بعد 11-10 سے گنوا دیا، تاہم ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور پاکستان کی جیت کا اسکور دس گیارہ، گیارہ نو اور گیارہ نو رہا۔

قومی ٹیم کی اس جیت سے ایشین اسکواش میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

اب جمعرات کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جسے شائقین ایک بڑے اور سنسنی خیز ٹاکرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

Final

Pakistan vs India

squash

noor zaman

nasir iqbal

Pakistan Squash

Asian Doubles Championship