Aaj News

نادہندگان کی سزا بل بھرنے والوں کو کیوں؟ نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

کے الیکٹرک نے کئی گھنٹے فیڈر لیول پر لوڈشیڈنگ کی جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا، نیپرا
اپ ڈیٹ 24 جون 2025 03:48pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کے الیکٹرک کے خلاف صارفین کی شکایات پر نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق بل ادا کرنے کے باوجود شہریوں کو طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ڈیفالٹرز کے نام پر فیڈرز بند کرکے بل ادا کرنے والوں کو بھی بجلی سے محروم کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک کی بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

کےالیکڑک ٹرانسفارمر کے بجائے فیڈر لیول پرلوڈشیڈنگ کر رہا ہے۔ کمپنی نے کئی گھنٹے فیڈر لیول پر لوڈشیڈنگ کی جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئیں جنہیں نظر انداز کیا گیا۔ نیپرا نے اس معاملے پر کے الیکٹرک کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا مگر خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے۔

nepra

karachi

K Electric

Loadshedding

electricity bills

consumer