Aaj News

لاہور: پولیس اہلکاروں نے نوکری کاجھانسہ دے کر لڑکی سے 5 لاکھ ہتھیا لیے

ملزمان جعلی یونیفارم پہنا کر لڑکی سے ایک ماہ تک سیکورٹی ڈیوٹی کرواتے رہے،مقدمہ
شائع 23 جون 2025 12:24pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں نے نوکری کا جھانسہ دے کر ننکانہ صاحب سے آئی لڑکی کو لوٹ لیا۔ متاثرہ لڑکی سرکاری گیمز میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھی، جسے جعلی بھرتی کا لالچ دے کر پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار اسد اور خاتون کانسٹیبل سمیرا نے متاثرہ لڑکی اقصیٰ کو محکمے میں نوکری کا جھانسہ دیا۔ ملزمان نے اقصیٰ کو جعلی یونیفارم پہنا کر ایک ماہ تک سیکورٹی ڈیوٹی بھی کروائی، جس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کی نوعیت واضح ہو گئی۔

واقعے کا انکشاف ہونے پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسد اور سمیرا کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا جیل خانہ جات دفتر کا دورہ، اصلاحات پر زور

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

FIR

lahore

punjab

police

Punjab police

Duty

job scam

Job