Aaj News

بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اہلکار محفوظ رہے، پولیس
شائع 21 جون 2025 11:09am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بدانتظامی اور تشدد کا معاملہ، 5 افسران معطل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر اور اس کی نوعیت سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

KPK

Bannu

police

terrorists

terrorists attack

attack

police station