مردان: بابوزئی کی پہاڑیوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد
لاشیں پرانی لگ رہی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،پولیس
مردان کے علاقے بابوزئی کی پہاڑیوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ لاشیں پرانی معلوم ہوتی ہیں، جن کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
کامونکی میں باپ کا 3 کمسن بیٹیوں پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ مقامی افراد سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
KPK
police
hospital
Mardan
deadbodies
deadbodies recovered
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔