Aaj News

امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا اہم ترین موڑ ہے، خواجہ آصف

اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، وزیر دفاع
شائع 19 جون 2025 05:32pm
خھواجہ آصف(فائل فوٹو)
خھواجہ آصف(فائل فوٹو)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے، پاک بھارت تنازعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی، ماضی میں ایسی ملاقات کی کوئی مثال نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، یہ تعلقات کی 78 سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطے کے معاملات زیر بحث آئے اس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کرسکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا، پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ موجودہ حکمرانی کے ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے، معیشت کی بحالی، ہندوستان کی شکست، امریکا کے ساتھ تعلقات آبرومندانہ اور نہایت کامیاب بہتری، یہ ساری انقلابی تبدیلیاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہوسکی ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اس موقع پر دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ قوم کے رہنماؤں کو ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی خدمت کی توفیق دے۔

Donald Trump

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

President Donald Trump

field marshal

Field Marshal Asim Munir