Aaj News

ایران میں پھنسے پاکستانی موبائل فون چارج رکھیں، ایگزٹ پرمٹ مہر لازمی لگوائیں، مدثر ٹیپو

وطن واپس جانے والے پاکستانی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور بروقت سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر پہنچیں، پاکستانی سفیر
شائع 18 جون 2025 01:22pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے اس سلسلے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے وطن واپس جانے والے پاکستانی تمام سفارتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پاکستانی سفیر نے ہدایت کی کہ وطن واپسی سے قبل پاسپورٹ پر ایگزٹ پرمٹ کی مہُر کا اندراج لازمی کروایا جائے تاکہ کسی بھی قانونی یا امیگریشن رکاوٹ سے بچا جا سکے۔

مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ تمام شہری مقررہ وقت پر سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر بروقت پہنچنے کو یقینی بنائیں تاکہ واپسی کا عمل منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو پاکستانی شہری ایران سے تیسرے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ویزا کا ہونا ضروری ہے۔

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تفتان بارڈر پر نقل و حرکت بحال

سفیر مدثر ٹیپو نے مشورہ دیا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شہری اپنے موبائل فون ہر وقت چارج رکھیں اور سفارتی رابطوں کیلئے دستیاب رہیں تاکہ ہنگامی صورت میں فوری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سفارتخانہ بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے، اور تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے میں رہیں۔

Iran

Pakistani Students

mobile phone

Iran Israel Tension

Pakistani visitors

ISRAELI ATTACK ON IRAN

Pakistanis in Iran

mudassir tipu ambassador

Exit permit

Crossing points