Aaj News

بلوچستان کے بجٹ میں روزگار کوفوکس کیاجائے گا، ترجمان حکومت

بلوچستان حکومت عوام کی فلاح کیلئےاقدامات اٹھا رہی ہے،شاہدرند
شائع 14 جون 2025 02:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ 17 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس میں روزگار کی فراہمی اور عوامی فلاح کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔

شاہد رند کے مطابق حکومت بجٹ کی تیاری کے عمل میں اپوزیشن سے مشاورت بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ سب کی رائے شامل ہو اور متوازن مالی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے عوام کو بہتر اور سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی۔

دہشتگردی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باعث کئی غیر معمولی فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کو مشن سمجھ کر آگے بڑھ رہی ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا دیرپا حل نکالا جائے۔

بلوچستان

quetta

press conference

budget

Budget 2025 2026