Aaj News

حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا
اپ ڈیٹ 13 جون 2025 02:53pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

مشرق وسطیٰ ایک نئی اور شدید جنگ کی لپیٹ میں آگیا، اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے ایٹمی تنصیبات، بیلسٹک میزائل سسٹمز اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایران کے 3بڑے فوجی کمانڈر اور 6جوہری سائنسدان شہید ہو گئے

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری شہید ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر فوری طور پر امیر حبیب اللہ سیاری کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

فضائی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کی جگہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی بھی شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایران کے چھ نمایاں ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں ،جن میں محمد مہدی تہرانچ، ایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ فردون عباسی،عبدالرحیم منوچہر،احمد رضا ذوالفقاری،سید امیر حسین شامل ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں دو سو سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر ایران کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا ہدف ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل سسٹمز، کمانڈ سینٹرز اور فوجی اڈے تھے۔

ایران کی جانب سے حملے کے فوری بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

Israel

Iran

ISRAELI ATTACKS

irani army chief

Habibollah Sayyari

PASDARAN E INQILAB

General Ahmed Wehdi