Aaj News

خیبرپختونخوا بجٹ پر سیاسی کشمکش، گورنر اور وزیراعلیٰ آمنے سامنے

اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے جسے دیکھ رہا ہوں آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، گورنر خیبرپختونخوا
شائع 13 جون 2025 12:12pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آج مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم صوبائی اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ اجلاس بلانے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو سمری بھجوائی تھی، جس پر تاحال دستخط نہیں کیے گئے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سمری موصول ہو چکی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم وہ آج ہی دستخط کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

گورنر نے واضح کیا کہ آئین کے مطابق انہیں 14 دن کے اندر سمری پر دستخط کرنے کا اختیار حاصل ہے، اور وہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ یا جلد بازی میں آ کر فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کا 2070 ارب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

فیصل کریم کنڈی نے بیان دیا کہ وہ ریاست پر حملے کرنے والے انتشاری ٹولے سے مرعوب ہونے والے نہیں، اور نہ ہی وہ کسی دباؤ کے تحت اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر فوری دستخط کریں گے۔

سیاسی حلقوں میں جاری اس کشمکش نے بجٹ کی بروقت منظوری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جبکہ عوام اور سرکاری ملازمین اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

KPK

cm kpk

budget

governor kpk

KPK Budget 2025 26

PESHAWAR ASSEMBLY