Aaj News

کراچی کی ٹرانسپورٹ برادری نے بھی بجٹ کو مسترد کردیا

ٹرانسپورٹرز کے ہنگامی اجلاس میں سروسز سیکٹر میں ود ہولڈنگ ٹیکس شرح بڑھانے پر اظہار تشویش
شائع 12 جون 2025 08:42pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کی ٹرانسپورٹ برادری نے بھی بجٹ کو مسترد کردیا، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس میں سروسز سیکٹر میں ود ہولڈنگ ٹیکس شرح بڑھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سروسز سیکٹرمیں ود ہولڈنگ ٹیکس شرح بڑھانے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کراچی کا اجلاس ہوا، زوم اجلاس میں ملک بھر سے ٹرانسپورٹرز تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔

اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

گڈ ٹرانسپورٹر کراچی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس شرح 2 فیصد بڑھانے سے متعلق وفاق کو آگاہ کریں گے۔

ٹرانسپورٹرز نے وفاق سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل نہ ہونے پر ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔

ٹرانسپورٹر امداد نقوی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اس وقت 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کررہے ہیں جس کے باعث وہ مشکلات سے دوچار ہیں، بجٹ میں مزید 2 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کردیا، ٹیکس کی شرح بڑھنے سے ود ہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوچکا ہے۔

Budget 2025 26

Budget 2025 2026

Transport community of Karachi