Aaj News

ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی گرفتار، 73 اب بھی مفرور

اب تک 152 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے،جیل حکام
شائع 11 جون 2025 03:47pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق مزید تین قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 152 قیدی دوبارہ پکڑے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کی کل تعداد 225 تھی، جن میں سے 73 قیدی تاحال مفرور ہیں۔ جیل حکام اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ فرار قیدیوں کے گھروں پر بھی نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قیدیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

واقعے نے جیل سیکیورٹی کے نظام پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات بھی جاری ہیں تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

arrest

karachi

prisoners

jail

police

Malir Jail