Aaj News

وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری

6 ڈویژنز کو ضم کرکے 3 بنا دی گئی ہیں
شائع 10 جون 2025 09:29pm

وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے، 6 ڈویژنز کو ضم کرکے 3 بنا دی گئی ہیں۔

8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔

ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔

اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی اسکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔

budget

Budget 2025 26

Budget 2025 2026