Aaj News

شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی پنشن اصلاحات بجٹ 26-2025 میں سامنے آگئیں
شائع 10 جون 2025 08:04pm

وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے اتنقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی پنشن اصلاحات بجٹ 26-2025 میں سامنے آگئیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی گئی ہے، 6 ڈویژنز کو ضم کر کے تین بنا دیے گئے ہیں، اسی طرح 45 کمپنیوں اداروں کو پرائیٹائز، ضم یا ختم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ 40 ہزار پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں، اگلی 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔

budget

budget session

pensions

Budget 2025 26

Budget 2025 2026

family pension