اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 قومی اسمبلی میں کل پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔