Aaj News

وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاروت
شائع 04 جون 2025 09:25pm

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر مشاروت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی امین الحق، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے وفاقی بجٹ 2025-2026 پر مشاورت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم وفد نے بھی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز شہباز شریف کو پیش کیں۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی-4 (K-4) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے لیے گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد پیکج کے حوالے سے بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

PM Shehbaz Sharif

PM SHAHBAZ SHARIF

delegation mqm pakistan