پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
100انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس میں تقریباً 900 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
100 انڈیکس 120,500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی اشاریوں میں بہتری، آئندہ بجٹ سے متعلق مثبت توقعات اور روپے کی قدر میں استحکام نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں، خاص طور پر بینکنگ، آئل اینڈ گیس، اور سیمنٹ سیکٹر میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کاروباری حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں انڈیکس مزید بلندیوں کی جانب جا سکتا ہے۔
PSX
karachi
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔