پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون کو ہوگا، ترجمان پی آئی اے
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 ہزار 400 حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔
PIA
hajj pilgrims
HAJJ OPERATION
Hajj Flight
hajj 2025
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔