Aaj News

حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

حماس نے نیتن یاہو کے بیان کی تردید کردی
شائع 01 جون 2025 08:52am

غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کو شکست دینے کے لیے فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

ادھر صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے۔ حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔

ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔ جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل متضاد ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد متوقع ہے، ٹرمپ

باسم نعیم نے کہا کہ حماس مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا انخلا چاہتی ہے۔ حماس سے متعلق امریکی مندوب کا موقف غیر منصفانہ تھا۔ اسٹیووٹکوف کے موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا جھکاؤ اسرائیل کی طرف ہے۔

Palestine

Benjamin Netanyahu

Israel Gaza War

israel hamas

basim naeem