Aaj News

پشاور: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے گاؤں نلہ میں بھی ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 27 مئ 2025 07:17pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ دوسری جانب مانسہرہ کے گاؤں نلہ میں بھی ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔

صادق آباد میں ڈاکوؤں نے 5 افراد کو اغواء کر لیا

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

سوات کے جنگلات میں لگی آگ نے وائلڈ لائف اہلکار کی جان لے لی

مانسہرہ کے گاؤں نلہ میں ماں اور بیٹی قتل

مانسہرہ کے گاؤں نلہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔

مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کےبعد دونوں خاندانوں میں تنازعات چل رہےتھے، واقعےکا مقدمہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں سات افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

firing

KPK

peshawar

police