Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 881 پوائنٹس کی کمی

ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 2 سو 21 پوائنٹس پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 26 مئ 2025 04:37pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں881 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج منفی رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باع ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو 81 پوائنٹس کمی ہوگئی، اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 2 سو 21 پوائنٹس پر بند ہوا.

مارکیٹ میں آج 4 سو 67 کمپنیز کے 63 کروڑ 55 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، جن کی مالیت 18 ارب 57 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں جاری ڈیڈ لاک، بجٹ سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور بیرونی مالی دباؤ کے خدشات مارکیٹ میں مندی کا سبب بن رہے ہیں۔ سرمایہ کار آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے وضاحت کے منتظر ہیں۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے حکومتی سطح پر واضح معاشی روڈ میپ اور مالیاتی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

PSX

economy

karachi

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)