Aaj News

بھارتی سرپرستی میں پلنے والےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچائیں گے، صدر، وزیراعظم

خضدار میں بھارتی حمایت سےہونے والی دہشت گردی کوعالمی سطح پربے نقاب کریں گے،صدرمملکت
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 01:04pm
فائل فوتیج
فائل فوتیج

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی گئی، صدر مملکت نے اس انسانیت سوز اور گھناؤنے جرم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسکول کے معصوم بچوں پر حملہ تعلیم اور انسانیت کے خلاف ہے اور بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے گا اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بھی خضدار میں اسکول بس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا ہے جو تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگردوں نے اس اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

دہشتگردوں کے ہاتھوں بچوں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، یہ فیصلہ حکومت کی عزم کا مظہر ہے۔

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari

khuzdar blast

Indian terror proxies

bus attack