Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ۔
اپ ڈیٹ 21 مئ 2025 04:30pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 960 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج مثبت رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 960 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ انڈیکس ایک لاکھ انیس ہزار نو سو اکتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج کمپنیز کے چھیاسٹھ کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے، جن کی مالیت 26 ارب باسٹھ کروڑ روپے رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔

PSX

economy

karachi

DOLLAR RATE

Pakistan Stock Exchange (PSX)