غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، مزید 151 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں میں مزید 3 صحافی بھی لقمہ اجل بن گئے، شہید صحافیوں کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی
اسرائیل نے فلسطین میں زمینی فوجی آپریشن تیز کردیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران 151 فلسطینی شہید اور 361 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، خیمہ بستیوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، شہداء میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال کا محاصرہ بھی کرلیا، اسپتال خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گیے۔
یحیٰ السنوار کے دوسرے بھائی کو بھی اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا
اسرائیلی حملوں میں مزید 3 صحافی بھی لقمہ اجل بن گئے، شہید صحافیوں کی مجموعی تعداد 230 تک جا پہنچی، صیہونی فوج کی غزہ سرحد کی ناکہ بندی جاری رہی۔
امدادی سامان اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، تمام ہسپتال طبی خدمات سرانجام دینے سے قاصر ہوگئے۔
Israel Gaza War
Ghaza
151 shaheed
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔