Aaj News

آپریشن بنیان مرصوص: بارڈر سے واپسی پر عوام کا پاک فوج کے جوانوں کا والہانہ استقبال

لاہور کے شہریوں کی پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کر دی۔
شائع 19 مئ 2025 12:08pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد بارڈر سے واپس آنے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کا لاہور میں تاریخی اور جذباتی استقبال کیا گیا۔ زندہ دلانِ لاہور نے پاک فوج کے قافلے پر پھولوں کی برسات کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی پرچم تھامے، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں اور محبت بھرے نعروں کے ساتھ جوانوں کا خیرمقدم کیا۔ قافلے میں شامل فوجی ٹینکوں اور گاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے، اور فضا جذبہ ایمانی اور قومی یکجہتی سے گونج اٹھی۔

بھارت، امریکہ اور اسرائیل نہیں اور پاکستان، افغانستان اور فلسطین نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہوری شہریوں نے نہ صرف والہانہ محبت کا اظہار کیا بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جشن کا یہ سماں قوم اور افواج پاکستان کے درمیان اعتماد، عزت اور محبت کے لازوال رشتے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

یہ والہانہ استقبال نہ صرف آپریشن کی کامیابی کا جشن تھا، بلکہ ملک کے دفاع میں قربانیاں دینے والے سپاہیوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا قومی اظہار بھی تھا۔

pakistan army

lahore

punjab

border

Pakistani Flag

Citizens

PAKISTAN ZINDABAD

Pakistan India Clash 2025

pakistan india war

Operation Bunyan Um Marsoos

Pak Fauj Zindabad

warm welcome