پشاور: خاندانی تنازع پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، خاتون زخمی
پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ کے فوراً بعد زخمی خاتون اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو فریقین کے درمیان پیش آیا جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔
پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق
ایس ایس پی پشاور کے مطابق تین ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جائے وقوعہ سے خون کے نمونے اور گولیوں کے خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ملزمان کی بہن تین روز قبل انتقال کر گئی تھی اور انہیں شک تھا کہ ان کی بہن کو شوہر نے قتل کیا ہے۔ تاہم خاتون کی موت سے متعلق پولیس کو نہ کوئی اطلاع دی گئی تھی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
ایس ایس پی نے بتایا کہ فریقین کے درمیان موجود خاندانی تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔