Aaj News

’بنیان مرصوص‘ آپریشن میں تاریخی فتح : پنجاب پولیس کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آئی جی پنجاب
شائع 16 مئ 2025 09:13am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بنیان مرصوص آپریشن میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس نے بھرپور انداز میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب معرکہ حق پر مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

آئی جی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ملکی بقا، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر آج منایا جارہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی اس شاندار فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح، یومِ تشکر پر سیکیورٹی پلان تشکیل

یومِ تشکر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور اپنی سرحدوں، خودمختاری اور قومی وقار کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے۔

pakistan army

lahore

punjab

police

Pakistan India Clash 2025

Operation Bunyan Um Marsoos

fateh

youm e tashakur