Aaj News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی، انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس پر بند

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے اضافے کے بعد 281.71 روپے پر بند ہوا۔
شائع 14 مئ 2025 03:57pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 39 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رہے، جس کا اثر انڈیکس پر بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 281.71 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں موجود غیر یقینی معاشی صورتحال اور بیرونی مالی دباؤ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں۔

PSX

karachi

DOLLAR RATE

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)