Aaj News

لاہور : محافظ فورس کے اہلکاروں نے تاجر کو اغوا کر لیا

پانچ اہلکار تاجر کو اے ٹی ایم لے گئے جہاں سےزبردستی ایک لاکھ روپے نکالے گئے۔
شائع 05 مئ 2025 09:13am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہورمیں قلعہ گجر سنگھ تھانے کی محافظ فورس کے اہلکاروں نے قانون کے رکھوالے ہونے کے بجائے خود قانون شکنی شروع کر دی۔ واردات میں ملوث اہلکاروں نے سکھر سے کاروباری مقاصد کے لیے لاہور آنے والے ایک تاجر کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق وردی میں ملبوس محافظوں نے مغوی تاجر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور دورانِ حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق پانچ اہلکار تاجر کو اے ٹی ایم لے گئے جہاں اسے زبردستی ایک لاکھ روپے نکالنے پر مجبور کیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد محافظ فورس کے اہلکاروں کی کارروائی بے نقاب ہوگئی جس کے بعد تھانہ پرانی انارکلی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی سے پنجاب جاتے ہوئے اسکریپ کا تاجر مبینہ طور پر اغوا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

lahore

police

Punjab police

Kidnapping Case