Aaj News

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 خوارج ہلاک، 2 گرفتار

کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 03 مئ 2025 04:27pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا، لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی 2025 کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد فرید اللہ سمیت تین خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کی گئی، جہاں دو مزید خوارج کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ تیسرا کامیاب آپریشن ضلع مہمند میں ہوا جہاں دو دہشت گردوں لال امیر عرف ابراہیم سمیت کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاک

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 دہشتگرد مارے گئے

لکی مروت میں پولیس چوکی 15 گنڈی چوک پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملے پر پولیس کی فوری کارروائی، دوطرفہ فائرنگ کےتبادلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک شہری شہید اورایک چوکیداراور پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ریسکیوٹیم نے جائےوقوعہ پر پہنچ کرلاش او زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

واقعےمیں دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے چوکی کا مین گیٹ تباہ ہوگیا۔ ۔پولیس نے فراردیشتگردوں کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ISPR

security forces

KPK

Terrorists killed

Inter Services Public Relations (ISPR)