اسلام آباد میں موسم خراب: فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 8 پروازوں کی متبادل لینڈنگ
اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، اسلام اباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتار لی گئی جبکہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرا دیا گیا۔
دھند کے باعث ملکی و غیرملکی فلائٹ آپریشن شدید متاثر
ابوظبی سے اسلام اباد کی پرواز ای وائی 300 اور کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو ملتان موڑ دیا گیا۔
کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ کروائی گئی جبکہ کوالالمپور اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
کراچی سے پشاور روانہ ہوئی پرواز پی کے 350 کو موسم کی خرابی پر واپس کراچی موڑ دیا گیا جبکہ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔
پابندی اٹھنے کے بعد پی آئی اے کا یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب مسقط سے پرواز او وی 506 سیالکوٹ ایئرپورٹ جبکہ کراچی سے لاہور پہنچی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 406 لینڈ نہ کر سکی۔
اسلام آباد کا موسم بہتر ہونے پر کراچی کی پرواز پی کے 308 ملتان سے روانہ کردی گئی۔
طوفان اسلام آباد کے بعد دوبارہ اب لاہور کی طرف بڑھ رہا ہے، فلائٹس کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔