Aaj News

ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات نے قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2024 07:51pm

ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار شرح مزید 0.80 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے اشیاء ضرویہ کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، ٹماٹر 44 روپے، چینی 3 روپے اور گھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کے نرخوں میں کمی

جاری رپورٹ کے مطابق جلانے کی لکڑی 13 روپے فی من، کوکنگ آئل 21 روپے مہنگا ہوا جبکہ بیف 6 روپے، گڑ ایک روپے، ایل پی جی 7 روپے اور مٹن کی قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 4.64 فیصد ہو گئی تھی۔

اسی طرح 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد بڑھی تھی جبکہ مجموعی مہنگائی کی شرح 3.71 فیصد رہی تھی۔

پاکستان

Finance minister

federal government

Federal Minister

Inflation