شمالی وزیرستان سے کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغوا

نامعلوم شرپسند نے کھجوری چیک پوسٹ کے نزدیک واردات کی، فورسز کا سرچ آپریشن
شائع 02 اکتوبر 2024 05:08pm

شمالی وزیرستان میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے باوجود شرپسندوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان کے ایک علاقے سے نامعلوم شرپسندوں نے کسٹم کے محکمے سے تعلق رکھنے والے ایک انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا۔

انسپکٹر طفیل اور اس کے ڈرائیور کو کھجوری چیک پوسٹ کے نزدیک سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کار کسٹم انسپکٹر اور اس کے ڈرائیور کو نامعلوم مقام کی سمت لے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ چند علاقوں میں کامبنگ کی کی جارہی ہے۔

North Waziristan

kidnapped

Driver

CUSTOMS INSPECTOR

KHAJOORI CHECKPOST

UNKNOWN MISCREANTS