کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
ویڈیومیں ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے
کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیومیں موٹرسائیکل سوار کو ہراساں کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیومیں ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے واقعہ 12 اگست صبح کے وقت پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔