لاہور میں نامعلوم افراد نے اٹھارہ سالہ نوجوان پرتیزاب پھنک دیا

نوجوان کی دائیں آنکھ، چہرہ اوردائیاں بازو متاثر
شائع 21 مارچ 2024 07:43pm

لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ گرین ٹاون میں پیش آیا جہاں پر آٹھارہ سالہ نوجوان شعبان مسجد کے واش روم گیا اس دوران نامعلوم افراد نے تیزاب سے بھری بوتل اس پر پھینک دی۔

تیزاب سے جلنے کے سبب نوجوان شعبان کی دائیں آنکھ، چہرہ اور دائیاں بازو متاثر ہوا۔

نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

FIR

lahore

police

lahore police

acid attack