اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے تعاون کی درخواست

ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
شائع 21 جون 2023 12:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

Ishaq Dar

IMF

Donald Bloom

Staff Level Agreement (SLA)